مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے باہمی ملاقات میں قطر کے بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کے بحران کے سلسلے میں روس اور ایران کا نقطہ نظر مشترک ہے اور دونوں ممالک قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ادھر قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں قطر کے لئے ایران کی امداد اور مخلصانہ تعاون ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہے۔اور قطر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
ایران اور روس کے وزراء خارجہ کی قطر کے بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے باہمی ملاقات میں قطر کے بحران کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
News ID 1873098
آپ کا تبصرہ